مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : کالے قانون کے تحت ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط
سرینگر:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے کرال گنڈ کے علاقے پالپورہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے پالپورہ کے رہائشی نذیر احمد گنائی کی جائیداد غیر قانونی سرگیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کر لی ہے۔نذیر احمد اس وقت آزاد کشمیرمیں مقیم ہے ۔
5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے کشمیریوں کی املاک، جائیدادیں اور مکانات کی ضبطی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔







