مقبوضہ کشمیر :جماعت اسلامی کے ایک اور رہنماء کے گھر پر بھارتی پولیس کا چھاپہ
سرینگر:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہندواڑہ میں جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر چھاپہ مار اہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ہندواڑہ قصبے کی کوہ نور کالونی میں جماعت اسلامی کے رہنماء گل وحید بٹ کے گھر پرچھاپہ مارا ہے اور تلاشی لی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گل وحید کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے کے سلسلے میں چھاپہ مارا گیاہے۔ چھاپے کے دوران کسی کوگرفتارنہیں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ 2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد جماعت اسلامی پر پابندی کے عائد کی گئی تھی ۔ پابندی کے بعد سے قابض انتظامیہ کی طرف سے جماعت کے رہنمائوں اورکارکنوں کی جائیدادوں کی ضبطی اورچھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز بھی پولیس نے سوپورقصبے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے اورتلاشی لی تھی۔یہ چھاپے آزادی پسند کارکنوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔







