مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع شوپیاں کے علاقے کٹہ پورہ کے رہائشیوں نے گزشتہ دوماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین اوربچوں سمیت مقامی لوگوں نے پانی کے شدید بحران کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہارکیا جس کی وجہ سے وہ غیر محفوظ اور دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیںاوراس سے صحت کے حوالے سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ غیر محفوظ پانی کے باعث علاقے میں یرقان کے متعدد مریض پائے جاتے ہیں اوریہ صورتحال خاص طورپر بچوں اوربزرگوں کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں یرقان اور پانی سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں کے کئی کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور صورتحال تشویشناک ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار متعلقہ محکموں سے رجوع کرنے کے باوجود پینے کے پانی کی باقاعدہ سپلائی بحال کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔مظاہرین نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اور پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ مزید تاخیر سے صحت عامہ کا ایک بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button