مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کو بے دخل کرنے کی اپنی نوآبادیاتی مہم جاری رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منو سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے بڈگام کے علاقے بیرواہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری شہری فیاض احمد کی بیرواہ کے علاقے داسن میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت 3کنال اور 19مرلے پرمشتمل جائیداد ضبط کی ہے۔قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فیاض ایک "آزادی پسند کارکن” ہے جو زمین کو فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آزادی پسند سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔اگست 2019میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے، بھارتی قابض انتظامیہ نے اپنی استعماری پالیسیوں کو تیز کر دیا ہے اور کشمیریوں کوانکے گھروں،جائیدادوں، زمینوں اور کاروباروں سے محروم کیاجارہاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button