بھارت

بھارت میں ہندو انتہاپسندی ایک بار پھر اپنے عروج پر

اقلیتوں پر زمین تنگ، مودی سرکار کا سیکولر چہرہ بے نقاب

نئی دلی:
بھارت میں ہندو انتہاپسندی ایک بار پھر اپنے عروج پرہے اور ہندوتوا نظریے کے پرچار کیلئے مودی سرکار نے انتہا پسندہندوئوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاشسٹ مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی شناخت مٹانے میں مصروف ہے۔سفاک مودی کا بھارت مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ اتر پردیش کے ناپاک عزائم نے مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت کا خطرناک چہرہ بے نقاب کر دیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے حالیہ متنازعہ خطاب میں کہا ہے کہ اگر ملک میں امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی قائم کرنی ہے تو سب کو سناتن دھرم اپنانا ہوگا۔اس بیان نے نہ صرف بھارتی آئین کے سیکولر تشخص پر سوال کھڑے کر دیے ہیں بلکہ مودی حکومت کے حقیقی چہرے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ سناتن دھرم ہی سب کی حفاظت اور بھلائی کا واحد راستہ ہے اور اگر ہمیں اس دھرم کو زندہ رکھنا ہے تو سنسکرت زبان کو فروغ دینا ہوگا۔اس متنازع بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبرداروں نے شدید تنقید کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان دراصل ہندوتوا کے اس ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے دورمیں پہلے ہی متعدد مساجد کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ عیسائی برادری کے گرجا گھروں پر حملے، سکھوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور مسلمانوں پر جھوٹے مقدمات عام بات بن چکی ہے۔مودی حکومت کے دور میں بھارت کا سیکولر آئین محض دکھاوا بن کررہ گیا ہے۔ فاشسٹ نظریات پر مبنی بی جے پی حکومت نے مذہبی آزادی کو پامال کر کے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کو ایک ہندو قومیت کے قلعے میں بدلنے کا خطرناک منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ جیسے سیاست دان بھارتی سیاست میں نفرت، تعصب اور شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو بھارت میں مذہبی فسادات، خانہ جنگی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔عالمی برادری خصوصا اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، ورنہ دنیا کا نام نہاد سب سے بڑا جمہوری ملک فسطائیت کے اندھی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button