بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے : کانگریس
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقاررسول وانی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی نے علاقے کوتباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار رسول وانی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کے لوگوں کو درپیش مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ انتخابات کے انعقاد کو نو سال گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے مختلف قسم کے ڈرامے رچا رہی ہے۔آخری الیکشن نومبر 2014میں ہوا تھا اور رواں ماہ نو سال مکمل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب ہم 10ویں سال میں ہیں اور جموں و کشمیر میں کوئی الیکشن نہیں ہوا ہے جبکہ مقامی حکومتوں،پنچایتوں اور میونسپلٹیوں کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔