بھارت
راجستھان:مسافر بس میں آتشزدگی کے باعث 20افراد ہلاک
جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ منگل کے روز ایک فوجی سٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ بس جس میں 57 مسافر سوار تھے، اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔ پولیس، فائر بریگیڈ کے عملے پر مشتمل ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی اور متاثرین کو گاڑی سے باہر نکالا۔ کم از کم 16 شدید زخمی مسافروں کو جدید علاج کے لیے جودھ پور ریفر کیا گیا۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اس سانحے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور حکام کو زخمیوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔







