پاکستان

بھارت کی طرف سے آنیوالی آلودہ ہوائیں ،پنجاب کے کئی شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح تک پہنچ گیا

لاہور : بھارت کی طرف سے آنے والی ہوائوں اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 211 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی غیر صحت مند زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب اور اسموگ و موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام کے تحت حاصل اعداد و شمار کے مطابق بھارت سے داخل ہونے والی آلودہ ہوا نے فضا میں معلق ذرات(پارٹیکیولیٹ میٹر)کی مقدار میں اضافہ کیاہے جس سے لاہور کا فضائی معیار تیزی سے بگڑ گیاہے۔ اس وقت ہوا کی رفتار ایک سے تین کلو میٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہے، جس کی وجہ سے آلودہ ذرات فضا میں معلق رہنے کے بجائے زمین کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے نظام کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کا اے کیو آئی 228، افغانستان کے دارالحکومت کابل کا 173 اور بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کا 163 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور 211کے ساتھ ان شہروں سے بھی زیادہ آلودہ فضا میں شامل ہوگیا۔آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے جبکہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے اور دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ آئی کیوائیر کے مطابق دوپہر ایک بجے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 174، کولکتہ کا 154 اور دہلی کا 149 ریکارڈ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button