پاکستان

ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، پاکستان

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مندوب کے بے بنیاالزامات کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالماور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ۔ قیصر سروانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی پاکستان کے عزم کا ثبوت ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button