بھارت

بھارت میںایک اور دلت شخص کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیاگیا

بھوپال :بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک 35سالہ دلت شخص کو اس کے ہندو پڑوسیوں نے جھگڑے کے بعد پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت رودرا پرتاپ سنگھ جاتو کے نام سے ہوئی ہے۔رودرا پرتاپ سنگھ پر ایک پڑوسی خاندان نے حملہ کیا جس کے ساتھ اس کا تنازعہ چل رہا تھا۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد گائوں میں حالات کشیدہ ہو گئے جس نے حکام کو اضافی پولیس دستے تعینات کرنے پر مجبور کیا۔رودراپرتاپ سنگھ کی موت کی خبر سے علاقے میں غم و غصہ پھیل گیا کیونکہ اس کے رشتہ داروں اور دیگر رہائشیوں نے ایک ملزم کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی، ساتھ ہی باہر کھڑی ایک کار اور ایک موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کر دیاگیا۔بھارت میں دلتوں اوردیگر اقلیتوں پر مظالم کوئی نہیں چیز نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور فسطائی نریندرمودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس طرح کے واقعات میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button