APHC-AJK

او آئی سی بھارتی جیلوں میں کشمیری نظربندوںکی حالت زار کانوٹس لے ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

اسلام آباد:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کی توجہ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں بھارتی حکومت کی طرف کشمیریوںکی جبری گرفتاریوں، طویل نظر بندیوں اوردوران حراست کو کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے ظلم و جبرکے وحشیانہ ہتھکنڈے قراردیاہے۔خط میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی قابض افواج کوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ یو اے پی اے اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے قتل عام پر جواب دہی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔ ان کالے قوانین کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہو گیا ہے اور شہریوں کو سڑکوں، بازاروں اور انکے گھروں میں روزانہ ہراساں کیا جاتا ہے، جو مقبوضہ کشمیر میں ان کے بنیادی حقوق خصوصا آزادی اور رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ 5 اگست 2019 سے پہلے اور بعد میں گرفتار کیے گئے ہزاروں کشمیری رہنمائ، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن غیر انسانی حالات میں بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ کشمیری نظربندوں میں حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم خان، آسیہ اندرابی اور خرم پرویز جیسی اہم شخصیات شامل ہیں جن میں سے بیشتر نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ طویل نظر بندی کی وجہ سے وہ متعدد عارضوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔خط میں تہاڑ جیل میں کشمیری نظر بندوں خصوصا خواتین کارکنوں کے ساتھ رو ا رکھے جانیوالے امتیازی اور نارواسلوک کی مذمت کی گئی ہے ۔ خط میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اس کے وحشیانہ اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button