اتر پردیش :کشمیری فنکار مکان کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
سری نگر : بھارتی ریاست اتر پردیش میں مقبوضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے فنکاروں کو کرایہ پر مکان کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔ ہند و انتہا پسند انہیں مکان دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری فنکار اپنے فن پاروں کی نمائش کیلئے اترپردیشن کے شہر کانپور آئے تھے ۔ وہ رہائش کیلئے شہر میں کرائے پر ایک فلیٹ تلاش کر رہے تھے تاہم انھیں صرف کشمیری مسلمان ہونے کی وجہ سے رہائش دینے سے انکار کیا گیا۔
انہوںنے دو روز تک مکان تلاش کیا لیکن کسی نے انہیں فلیٹ یا گھر کرایہ پر نہیں دیا ۔ ایک مالک مکان نے انہیں دو ٹوک الفاظ میں کہا”تمہیں مکان تو کیا ، مکان کا نقشہ بھی نہیں دکھایا جائے گا۔تیسرے روز انہیں 15ہزار ماہانہ کرایہ پر ایک فلیٹ مل گیا اور انہوں نے مالک کو 5ہزار روپے پیشگی ادا کر دیے تاہم جب وہ شام کو اپنے کچھ سامان کیساتھ فلیٹ پہنچنے تو مالک نے ان سے انکی شناخت پوچھی اور جب اسے یہ معلوم ہوا کہ یہ لوگ کشمیری ہیں تو اسکا لہجہ یک دم بدل گیا اوراس نے پانچ ہزار واپس کر کے انہیں وہاں سے چلنے جانے کیلئے کہہ دیا۔







