بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیلی ساختہ پالیسیوںپر عمل پیرا ہے
اسلام آباد: بھارت اپنے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں غیر قانونی تسلط اور نسل کشی کے اسرائیلی ماڈل پر جارحانہ طریقے سے عمل پیرا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی اور تل ابیب کنٹرول،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ظلم وتشدد، نسل کشی اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے اپنے مذموم ہتھکنڈوں میں ایک دوسرے کا ساتھ رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی پالیسیاں فلسطین میں اسرائیل کی استعماری پالیسی کی آئینہ دار ہیں اورمظلوم کشمیری اور فلسطینی دونوں ہی فوجی قبضے کے تحت وحشیانہ مظالم کانشانہ بن رہے ہیں۔سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کشمیر اور فلسطین کے عوام نے غیر ملکی تسلط سے آزادی اوراقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد کی ہے ۔کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کیلئے ہر عالمی فورم پرآواز بلندکی جانی چاہیے اور دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت کرنی چاہیے۔کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کو حل کیے بغیر عالمی امن و استحکام ممکن نہیں اور بھارت اور اسرائیل اپنے متعلقہ مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔








