مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ:بھارتی پولیس نے 2نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں پولیس نے ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اویس فاروق اور احسن فیاض نامی نوجوانوں کو پانچ برس کی تلاش کے بعد گرفتار کیاگیا ۔ نوجوانوں کے خلاف2000میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا اور یہ تاحال مفرور تھے۔پولیس نے کہا کہ نوجوانوں کو ضلع جموں کے علاقے آر ایس پورہ تھانے کی ایک ٹیم نے گرفتار کیا۔ انہیں گرفتاری کے بعد جموں کی امپھالہ جیل منتقل کیا گیا۔





