مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کرکٹ کے نام پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ دھوکہ دہی

کھلاڑیوں ، امپائرز کو پیسے نہیں دیے گئے، کرس گیل بھی ٹورنامنٹ چھوڑ کر چلے گئے

سرینگ: ”انڈین ہیون پریمیئر لیگ “کی انتظامیہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کرکٹ کے نام پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کر دیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انڈین ہیون پریمیئر لیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی۔ آسٹریلوی کرکٹر شان مارش اور بنگلا دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن نے دعوت دیئے جانے کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور لیگ مالکان کھلاڑیوں کو پیسے دیئے بغیر راتوں رات غائب ہو گئے۔ جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل بھی ٹورنامنٹ درمیان میں چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

سرینگر کرکٹ اسٹیڈیم میں ابتدائی چند میچز کے بعد پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے۔

انڈین ہیومن پریمیئر لیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جانی تھی۔ تاہم اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور ہوٹل مالکان کو بھی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔KMS-08/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button