مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت راشن سمیت اس کے انتخابی وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ایک پارٹی کی جگہ دوسری پارٹی لے لیتی ہے اور لوگوں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ حالات بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے نیشنل کانفرنس بجلی کے میٹر لگانے کی مخالفت کررہی تھی اور دعویٰ کررہی تھی کہ وہ انہیں دریا میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے 200یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کیا، غریب گھرانوں کے لیے مفت گیس کا وعدہ کیا اور مفت راشن کی بات کی۔ ان وعدوں کا کیا ہوا؟پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ این سی ریزرویشن سے متعلق ناانصافی کے مسائل کو حل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے اور اس یقین دہانی سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے کہ گھاس چرائی پر بنائے گئے کسی بھی گھر کو منہدم نہیں کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button