مقبوضہ جموں و کشمیر

19 جولائی کی قراردادِ الحاقِ پاکستان تاریخِ جموں و کشمیر کا ایک اہم سنگِ میل ہے : ڈی ایف پی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو منظور کی گئی قراردادِ الحاقِ پاکستان تاریخِ جموں و کشمیر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس روز آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ریاست کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی گئی۔ یہ فیصلہ ا±س وقت کیا گیا جب برصغیر کی تقسیم کا عمل جاری تھا اور ریاست جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی واضح اکثریت موجود تھی۔19 جولائی کا دن اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام بالخصوص مسلمانوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔بیان میں کہاگیاکہ یہ دن کشمیری عوام کی تاریخی، سیاسی اور قومی امنگوں کی علامت ہے جنہیں آج بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں 13 جولائی 1931 کے شہداءسمیت تحریک آزادی جموں و کشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاکھوں شہداءکو خراج عقیدت اور ہزاروں اسیرانِ حریت، زخمیوں اور ان تمام خاندانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاگیا جنہوں نے آزادی، انصاف اور اپنے بنیادی سیاسی حقوق کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ یہ لازوال قربانیاں کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم اور حقِ خودارادیت سے وابستگی کا واضح ثبوت ہیں۔پارٹی نے عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ اور بااثر عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے اس دیرینہ اور حل طلب تنازعے کے منصفانہ اور پ±رامن حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اپنے اس اصولی مو¿قف کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنا مستقبل آزادانہ طور پر طے کرنے کے لیے حقِ خودارادیت دیا جانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button