مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر بھارتی پیرا ملٹری کانسٹیبل نے خود کشی کر لی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 164 بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل ستیش کمار نے آج ضلع کے علاقے کوکرناگ میں قائم اپنے کیمپ میں سروس ہتھیار سے خودکشی کی۔وہ بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی تھا






