بھارت

ایس آئی آرووٹ چوری کو چھپانے اور اسے ادارہ جاتی بنانے کی کوشش ہے: راہول گاندھی

بھوپال:بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں” لوک سبھا” میں قائد حزب اختلاف اورکانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (SIR)ووٹ چوری کو چھپانے اور اسے ادارہ جاتی بنانے کی کوشش ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست مدھیہ پردیش میں نرمداپورم کے پہاڑی قصبے پچمڑھی میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ چوری ایک مسئلہ ہے اور خصوصی نظر ثانیSIRاس کو چھپانے اور نظام کو ادارہ جاتی بنانے کی کوشش ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہریانہ کی طرح مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں بھی ووٹ چوری ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ دن پہلے میں نے ہریانہ پر ایک پریزنٹیشن دی اور میں نے واضح طور پر دیکھا کہ ووٹ چوری ہو رہی ہے، 25لاکھ ووٹ چوری ہوئے،ہر 8میں سے 1ووٹ چوری ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اعداد و شمار کو دیکھنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے اور یہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن کا نظام ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ہمارے پاس مزید شواہد ہیں جو ہم آہستہ آہستہ فراہم کریں گے۔ لیکن میرا مسئلہ ووٹ کی چوری کا ہے، ایس آئی آراس کو چھپانے اور نظام کو ادارہ جاتی بنانے کا طریقہ ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ مستقبل میں اس طرح کی مزید تفصیلات کا انکشاف کریں گے ،کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کے پاس بہت سی مختلف تفصیلی معلومات ہیں اور وہ اسے جاری کریں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ابھی صرف تھوڑا ہی دکھایا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button