مقبوضہ جموں و کشمیر

معراج ملک کی گرفتاری کا مقصد سیاسی مخالفین میں خوف و ہراس پیداکرنا ہے

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مینڈیٹ روند کر آگ سے کھیل رہی ہے

اسلام آبا : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک منتخب رکن اسمبلی معراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے) کے تحت گرفتاری بی جے پی کی بھارتی حکومت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جسکا بنیادی مقصد سیاسی مخالفین میں خوف و ہراس پیدا کرنا ، آزاد ی اور حق و انصاف کی آوازوں کو کچلنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے عام آدمی پارٹی سے وابستہ رکن اسمبلی معراج ملک پر محض اس وجہ سے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکیا گیا کیونکہ انہوں نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے انتظامیہ کے ناروا رویے پر آواز اٹھائی تھی ۔ ان پر کالے قانون کے اطلاق اور گرفتاری کے ذریعے مقبوضہ علاقے کے دیگر ارکان اسمبلی کو بھی یہ ایک واضح پیغام دیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں اور انتظامی افسران پر تنقید کی صورت میں کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
ایک منتخب رکن اسمبلی کی گرفتاری سے کشمیری عوام اور انکے منتخب نمائندوں کے حوالے سے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے مذموم ارادوں کا واضح طورپر پتہ چلتا ہے، ایک منتخب عوامی نمائندے کی گرفتاری کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے ۔
مودی حکومت نے دراصل عالمی برادری کو دھوکہ دینے کیلئے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد انتخابات کا ڈھونگ رچایا ۔ مقبوضہ علاقے میں گوکہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ موجود ہیں لیکن وہ قطعی طورپر بے بس اور بے اختیار ہیں جبکہ تمام کے تمام اختیارات مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پاس ہیں ، علاقے کی انتظامیہ پر کنٹرول وزیر اعلیٰ کا نہیں بلکہ لیفٹیننٹ گورنر کا ہے۔
معراج ملک نے سیلاب متاثرین کی حالت زار کی طرف توجہ نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف سخت زبان استعمال کی جس کی پاداش میں انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔ ایک منتخب نمائندے کا بنیاد ی کام ہی لوگوں کے مسائل و مشکلات کے بارے میں آواز اٹھانا ہے لہذا معراج ملک پر کالے قانون کے اطلاق کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کو روند کر آگ سے کھیل رہی ہے۔ معراج ملک کی گرفتاری کیخلاف ضلع ڈوڈہ میں سخت ردعمل سامنے آیااور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کو زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔بی جے پی کی بھارتی حکومت کو یہ جان لینا چاہیے کہ حق و صداقت کی آواز وںکو ظلم وجبر سے ہرگزدبایا نہیں جاسکتا۔
مودی حکومت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں کو کشمیریوں سے بھر تو سکتی ہے لیکن ان کے دلوں میں موجود آزادی کی تڑپ ہرگز ختم نہیں کرسکتی، جبر و ستم کی کارروائیو ں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو مہمیز ملتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button