انسانی حقوق

تہاڑ جیل میں انجینئر رشید کی دو روزہ بھوک ہڑتال

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عوامی اتحاد پارٹی نے کہاہے کہ تہاڑ جیل میں نظربند ان کے پارٹی سربراہ انجینئر رشید نے جو بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں، آج سے دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے بانی انجینئر رشید نے تہاڑ جیل میں آج سے دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ انجینئر رشید نے تہاڑ جیل کے حکام کو باضابطہ طور پر علامتی بھوک ہڑتال کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ترجمان نے کہاکہ انجینئر رشید نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے امن کو ایک حقیقی موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک مہذب معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button