بھارت

نئی دہلی : اغوا شدہ دو سالہ بچے کی لاش برآمد

ضلع کشتوار سے خاتون کی لاش برآمد

نئی دہلی:
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ایک دو سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جسے جمعہ کی شام کھجوری چوک سے اغوا کیا گیا تھا۔بچے کی لاش اغوا کے مقام سے قریباً ایک کلو میٹر دور بہاری پور میں سی آر پی ایف کیمپ کے قریب جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ننھے بچے کے سر سے خون بہہ رہا تھا اور الٹا پڑا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکے کو اس کے کسی جاننے والے نے قتل کیا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ بچے کی شناخت کو پوشیدہ رکھا گیا ہے،کیونکہ وہ جنسی زیادتی کے ممکنہ زاویے کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
دریں اثنا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔حکام نے بتایا کہ دو بچوں کی ماں شریفہ بیگم 18 ستمبر سے اپنے گاو¿ں کوار ناگسینی سے لاپتہ تھی۔ پولیس نے خاتوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button