آزاد کشمیر

امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی، وزیراعظم

باغ (آزاد کشمیر)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دارتھپڑ رسید کیا جبکہ پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا اور امریکی رپورٹ نے پاکستان کی جیت پر مہر لگادی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے باغ، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا بارہا ذکر کیا، جبکہ پاکستانی شاہینوں کی کارکردگی نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ 4دن کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا، یہ اللہ کے فضل و کرم اور فیلڈ مارشل کی شاندار اور بلاخوف قیادت کی بدولت ممکن ہوا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بلا خوف مشاورت سے بھرپور فیصلے کیے، افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالی نے عزت سے نوازا، پاک-بھارت جنگ میں بری افواج نے الفتح میزائل داغے، افواج پاکستان کی دلیری اور فتوحات کے باعث پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو بھی آزادی چاہیے، پاکستان سفارتی سطح پر تب تک آواز بلند کرتا رہے گا جب تک کشمیریوں کا حقوق نہیں مل جاتے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی کمیٹی سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ اور امید ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔ اس موقع پرنومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاک افواج سرحدوں پر ہماری حفاظت کرتی ہیں، وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ کشمیرکے عوام اپنا ناقابل تنیسیخ حق خود ارادیت حاصل کر لیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button