مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگرسے ایک شخص کی لاش برآمد

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے کرن نگرسے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش دیکھی اورپولیس کو مطلع کیا۔کرن نگر پولس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔







