پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد:فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جو سمندری اورزمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آئی ایس پی آرنے ایک اعلامیے میں بتایاکہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیار کیا ہے جو سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب ٹیسٹ فلائٹ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کیلیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اہم کارنامے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔








