World
آرمینیا نے بھارتی تیجس طیارے کی خریداری سے انکارکردیا

یریوان: آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری معطل کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2بلین ڈالر مالیت کے 12تیجس طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی اور اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو یہ تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے اس فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تیجس میں استعمال ہونے والے آلات اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 21نومبر کو دبئی ایئرشو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔








