بھارت
بہار:انڈو تبتین بارڈر پولیس کے اہلکار کی والد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

پٹنہ : بھارتی ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے میں انڈو تبتین بارڈر پولیس کے ایک اہلکار نے اپنے والد کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکار وکاس کمار نے جوچھپرہ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تھا ، چھٹی پر ضلع کے علاقے چیتن ٹولہ میں گھر واپس آیا ہو اتھا ۔ جہاںبیوی سے جھگڑے پر اس نے پستول نکال لیا ۔ والد نے مداخلت کی کوشش کی تو پولیس اہلکار نے اسے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ بعدازاں وکاس نے خود کوبھی گولی مارکر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر ہتھیار برآمد کرلیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیاگیاہے۔







