مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ: بھارتی فوج کا ”جے سی او “دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک افسر آج دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کھاری میں تعینات بھارتی فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) طالب حسین کو ایک پوسٹ پر دوران دیوٹی دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی چل بسا۔








