APHC-AJK

حریت وفد کی بار ایسوسی ایشن کوٹلی کی قیادت سے ملاقات، مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

کوٹلی: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایڈوکیٹ پرویز احمد نے یہ بات ایک وفد کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کوٹلی آزاد کشمیرکی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ حریت وفد نے بار قیادت کو10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ملاقات میں بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ عمیر شاہ،سابق جوائنٹ سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر ایڈووکیٹ محمود قریشی ، بار کے دیگر ارکان اور ریٹائیرڈ جج حضرات نے موجود تھے۔ بار ایسوسی ایشن کوٹلی نے انسانی حقوق کے دن کی تقریب میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے نجات دلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ بارقیادت نے باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور یکجاہوکر دشمن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا جو کامیابی کی کنجی ہے اوریہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط اور مستحکم حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔ بار کے نمائندوں نے کشمیری شہدا ء کی عظیم قربانیوں اور عوام کی جرت و استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔حریت وفد میں راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد صفی، زاہد اشرف اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ بار ایسوسی ایشن نے حال ہی میں انتقال کرنے والے ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ کے صاحبزادے فاتح الرحمن کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button