پاکستان

بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا

اسلام آباد: بھارت کی آبی دہشت گردی ، پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے ڈیم خالی کیے۔اس وقت دریائے چناب سے58ہزار300 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ۔ بھارت اپنے ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہائوبالکل ختم ہو سکتا ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے۔محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق بھارت نے متنازعہ بگلیہار ڈیم کے گیٹ کھولے ہیں جس سے پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہوا، بھارت میں بگلہار ڈیم کوحالیہ سیلاب سے نقصان پہنچاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button