مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ: نامعلوم افرادنے شہری کے سیب کے 30سے زائد درخت کاٹ ڈالے

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم افراد نے ایک باغ میں بڑی تعداد میں سیب کے درخت کاٹ ڈالے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے سون سامل کے رہائشی غنی بٹ نامی شخص نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ نامعلوم افراد نے رات کے وقت اسکے 30سے زائد سیب کے درخت کاٹ پھینکے ۔انہوںنے انتظامیہ پرزور دیاکہ وہ معاملے کانوٹس لیکر واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے انہیں سزاد ے۔
یاد رہے کہ یہ مقبوضہ علاقے میں کسی شخص کے سیب کے درخت کاٹے جانے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ علاقے میں اسطرح کے واقعات اکثرپیش آتے ہیں۔ مقامی لوگ ایسے واقعات میںبھارتی فورسزکاہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیںتاکہ کشمیریوں کومعاشی طورپر مفلوک الحال بنایاجاسکتے۔







