سڈنی دہشتگردی کے بعد اسرائیل اوربھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کے بعد اسرائیلی اور بھارتی میڈیا نے منظم پروپیگنڈا کر کے واقعے کو پاکستان سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی اخبار ”یروشلم پوسٹ” اور بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس نے بغیر کسی شواہد کے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا، لیکن تحقیقات اور حقائق سے واضح ہوا کہ ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔آسٹریلین حکام کے مطابق ساجد اکرم 1998میں اسٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا پہنچا اور 2001میں شادی کے بعد پارٹنر ویزا میں تبدیل ہوا۔ وہ پچھلے دس سال سے آسٹریلیا کے ایک گن کلب کے رکن تھے اور ان کے قبضے سے چھ لائسنس شدہ ہتھیار برآمد ہوئے۔ ساجد اکرم اور نوید اکرم کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ہے، نہ کہ پاکستان سے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکائونٹس کے دعوے جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئے۔ حقائق کے مطابق یہ حملہ افغان طالبان کے طریقہ کار سے مماثلت رکھتا ہے اور دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔







