بھارت

وزیر اعلی ٰ بہار مسلم لیڈی ڈاکٹر کا نقاب ہٹانے پر برسر عام معافی مانگیں، مسلم تنظیموں کا مطالبہ

نئی دلی : بھارتی ریاست بہار میں ایک پبلک سٹیج پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کی شرمناک حرکت کی سول سوسائٹی اور حقوق کی تنظیموںنے بڑے پیمانے پر مذمت کی ہیں۔ کئی تنظیموں نے اس حرکت کو انتہائی توہین آمیز اور ایک خاتون کے وقار پر حملہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لار بورڈ کی سابق بانی رکن ڈاکٹر اسماءزہرا جو آل انڈیا مسلم ویمن ایسوسی ایشن کی صدر بھی ہیں ، نے واقعے کو نہ صرف متاثرہ خاتون بلکہ ملک بھر کی تقریبا 100ملین مسلم خواتین کی بھی توہین قرار دیا ہے ۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ سے متعلقہ لیڈی ڈاکٹر سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو مسلم خواتین انصاف مانگنے کیلئے متعلقہ حکام اور اداروں سے رجوع کرنے پر مجبور ہو جائیں کی۔ انہوںنے کہا کہ اس واقعے نے بھار ت بھر کی مسلم بہنوں ، بیٹیوں اور ماﺅں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔
دریں اثنا نیشنل فیڈریشن آف یوتھ موﺅمنٹ (این ایف وائی ایم) نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خاتون کے وقار اور عزت نفس پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ تنظیم کے صد نشین مسیح الزمان انصار ی نے قومی کمیشن برائے خواتین ( این سی ڈبیلو) سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور وزیر اعلیٰ بہار کو نوٹس جاری کرے۔ انہوںنے کہا کہ دستوری عہدوں پر فائز افراد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ وقار ، حساسیت اور ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کریں ، وزیر اعلی بہار نے جو رویہ اختیار کیا وہ جمہوری اقدار، دستوری اصولوں اور معاشرتی آداب کے قطعی منافی ہے۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button