مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر جموں ہائی وے : بھارتی فوج کا آئل ٹینکر الٹ گیا

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر جموں ہائی وے پر بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹروں کیلئے ایندھن لے جانیوالا ایک آئل ٹینکر الٹنے سے ہریپرنارڈ لالگام کے مقام پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہو گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثے کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں گاڑیاں ہائی وے پر پھنس گئی ہیں ۔ قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ آئل ٹینکر سڑک پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے پھسل کر الٹ گیا۔حادثے کے فورا بعد مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ٹینکر کو سڑک سے ہٹانے اورہائی وے پر ٹریفک کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button