مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کشمیریوں کو روزگارفراہم کرنے کے بجائے انہیں نوکریوں سے برطرف کر رہی ہے، عمر عبداللہ

download (14)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوںکو روزگار فراہم کرنے کے بجائے کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کر کے انہیں ذریعہ معاش سے محروم کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو دن دیہاڑے برطرف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ3ہزار سے زائد نوکریاں کہاں ہیں جو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
قبل ازیں عمر عبداللہ نے بیروہ میں ایک روزہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں حکومت کے حالیہ حکم نامے کا حوالہ دیا جس میں ریاست میں حلال سے تصدیق شدہ اشیائے خوردونوش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button