مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسزکی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور مقامی لوگوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے اسلام آباد اور کولگام اضلاع کے علاقوں بجبہاڑہ، ڈونی پورہ سنگم اور قاضی گنڈ میں سرینگر جموں ہائی وے کے ساتھ بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی۔بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔
ادھربھارتی فوج،پیراملٹری سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔ بھارتی فورسز نے راجوری، سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور اور ڈوڈہ اضلاع کے علاقوں کی طرف جانے والے راستوں پر تلاشی اور نگرانی کاسلسلہ تیز کردیاہے۔ان اضلاع میں لوگوں کی نقل و حرکت اورسرگرمیوں کی نگرانی کے لیے متعدد قابض فورسز کی متعدد چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔






