مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں ضافہ

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی اور نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے ساتھ وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 2.1ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں کو گہری دھند نے بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ وادی کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر 1.0سلیسیس ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں کل 21دسمبر سے شدید ترین سردی کا موسم ” چلاں کلاں “کا آغاز ہو گا جو 30جنوری تک جاری رہے گا۔ چلاں کلاں کے دوران وادی میں برف باری کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیںاور پوری وادی میں درجہ حرات تیزی سے گرتاہے ۔





