بھارت

نتیش کمار کیطرف سے خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنا بدبختانہ تھا، مایا وتی

لکھنو:بھارت میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایا وتی نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیطرف سے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنا افسوسناک اور بدبختانہ تھا جس کے بعد بعض وزراءکے نامناسب بیانات کے سبب تنازعے میں تیزی آئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مایا وتی نے ایک بیان میں کہا کہ نتیش کمار کو چاہیے کہ وہ معذرت کر کے اس بڑھتے ہوئے تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔ انہوںنے کہا کہ بہتر ہوگا کہ وزیر اعلیٰ اس واقعے کو اسکے صحیح تناظر میں دیکھیں اور معذرت خواہی کر کے معاملہ یکسو کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button