بھارت

عالمی سطح پر بھارت کی ایک اور سبکی، کینیڈانے گروپ7سربراہی اجلاس میں مودی کو مدعو نہیں کیا

اسلام آباد:
مودی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیاں، ریاستی سرپرستی میں بیرون ملک دہشت گردی اور اپنے دشمنوں کو قتل کرانے میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھارت کی سفارتی تنہائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ 6برس میں پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی 7سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے جس سے بھارت کی عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کی عکاسی ہوتی ہے ۔ نریندر مودی کو ابھی تک کینیڈا کی جانب سے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ طور پر دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر دعوت دی گئی تب بھی مودی جی7 اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں سکھوں کی خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مسلسل کشیدہ ہیں ۔
دوسری جانب کینیڈین جی7اجلاس کے منتظمین نے اس بات کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا بھارتی وزیراعظم کو اجلاس میں بلایا جائے گا یا نہیں۔کینیڈا 15تا 17جون تک گروپ7کے رہنمائوں کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہوں گے۔کینیڈامیں مقیم سکھ برادری بھی حکومت سے مطالبہ کرچکی ہے کہ جی 7 سربراہی اجلاس میں نریندر مودی کو مدعو نہ کیا جائے۔ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ جب تک بھارت کینیڈا میں سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہیں کرتا مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button