بھارت
جھار کھنڈ :ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

نئی دلی:
غاصب مودی کی قابض بھارتی فوج کے جنسی درندوں کی بدترین اخلاقی اقدار کی شرمناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا بھارتی فوجی اہلکار بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے انتظار میں کھڑی خاتون کو ٹرین میں گھسیٹ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے بھارتی فوجی کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جو پنجاب میں 42میڈیم رجمنٹ میں تعینات ہے۔بھارتی جریدہ ایشیا نیٹ نیوز کے مطابق بھارتی فوج کے افسر سمیت 2 افراد بھی رشوت کیس میں گرفتار کیے گئے۔ریاستی سرپرستی میں جابر بھارتی فوج کا جنسی تشدد اور خواتین کا منظم استحصال اخلاقی تربیت اور ادارہ جاتی پستی کا واضح عکاس ہے۔







