مقبوضہ جموں وکشمیر میں شدید برف باری، فلائٹ آپریشن متاثر
سرینگر08 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پرآج (ہفتہ) صبح شدید برف باری ہوئی اور حکام نے برفانی تودوں والے علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ آج مقبوضہ علاقے کے کچھ حصوں میں برف باری اور بارش کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر تمام فلائٹوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ سری نگر ہوائی اڈے کے حکام نے آج ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ تمام پروازیں خیر کا شکار ہیں کیونکہ مسلسل برف باری کی وجہ سے ہوائی اڈے پر حد نگاہ کم ہو گئی ہے۔مسلسل بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے سرینگر جموں شاہرہ بند ہوگئی ہے جو وادی کشمیر کا باقی دنیا کے ساتھ واحد زمینی رابطہ ہے۔ شاہراہ بند ہوجانے کیوجہ سے کم از کم 3ہزار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں ٹریفک حکام کے حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جمعہ کو سرینگر سے جموں تک 1000 سے زیادہ گاڑیوں کو کلیئر کیا گیا جس کے بعد جموں خطہ کے ضلع رام بن میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ نے شاہراہ کو دوبارہ بند کردیا۔