مقبوضہ جموں و کشمیر

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: بھارت نے دریائے چناب پرمتنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظور دیدی

نئی دہلی:
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر دلہستی سٹیج ٹو پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنی ایک رپورٹ میںلکھاکہ ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس سے متعلق ماہرین کی کمیٹی نے رواں ماہ کے اوائل میں منعقدہ اپنے 45 ویں اجلاس کے دوران اس منصوبے کی منظوری دی۔اس پروجیکٹ سے 260 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔منصوبے پر مجموعی لاگت 3 ہزار 277 کروڑ 45 لاکھ بھارتی روپے آئے گی اور اس پر عملی کام آئندہ سال کے آغاز میں شروع کیے جانے کا امکان ہے، اس منصوبے کو بھارت کی سرکاری کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ تیار کرے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے رواں برس اپریل میںہونے والے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جس کا وہ قانونی طور پر کوئی حق نہیں رکھتاہے۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت تین مغربی دریائوں چناب ، سندھ اورجہلم کے پانیوںپرکسی قسم کا ڈیم یابجلی کا کوئی منصوبہ بنانے کا حق نہیں رکھتا۔ بھارت پہلے ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں کئی ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button