آزاد کشمیر

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، سردار مسعود خان

اسلام آباد:آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود احمد خان نے اسرائیل کی طرف سے صومالی لینڈ کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سردار مسعود خان، جو امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدام سے افریقہ اور مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے،۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ا اسرائیل کے س فیصلے پر پہلے ہی اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور افریقی یونین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، یہ فیصلہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کو دوبارہ کھینچنے کی یکطرفہ کوشش ہے ، ،دنیا ایسے اقدامات کو عدم استحکام اور اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتی ہے۔
مسعود خان نے کہاکہ اسرائیلی اقدام ابراہمی معاہدے کو وسعت دینے کی بھی عکاسی کرتا ہے، صومالیہ کی حکومت اور عوام نے واضح طور پر اسے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور کثیر جہتی اداروں پر زور دیا کہ وہ سرحدوں کی زبردستی از سر نو تشکیل کو روکیں، فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے آبادیاتی نقل مکانی کے منصوبوں کے خلاف مزاحمت کریں اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے انصاف، فلسطینی ریاست کے قیام اور علاقائی سلامتی کی وکالت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button