مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت : اگرتلہ میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان رکشہ ڈرائیور پر وحشیانہ حملہ

اگرتلہ: بھارت کی ریاست تری پورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسلمان رکشہ ڈرائیور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایااور اسے ریت میں آدھادفن کر کے آگ لگانے کی کوشش کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اگرتلہ کے علاقے ابھے نگر کے رہائشی دیدار حسین پر چار سے پانچ ہندو انتہاپسندوںنے گنگیل نیویدیتا کلب کے قریب حملہ کیا۔ دیدارحسین جو پیشے سے ایک رکشہ ڈرائیور ہے، حملے میں بال بال بچ گیااوروہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔حملہ کے بعد دیدارحسین نے درگا چوموہانی کی پولیس چوکی میں باضابطہ شکایت درج کرائی۔انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملہ آوروں نے اچانک اس کا راستہ روکا اور اس پر وحشیانہ حملہ کیا۔ دیدار نے بتایاکہ حملہ آوروں نے مجھے زبردستی ریت کے ڈھیر میں دھکیل دیا اور قتل کرنے کے واضح ارادے سے مجھے آگ لگا کر مارنے کی کوشش کی،تاہم حملہ آور میری چیخ و پکار سن کر فرار ہوگئے۔حملے میں دیدار بال بال بچ گیا لیکن وہ شدید زخمی ہواہے۔ایک مقامی رہائشی حبیب الرحمان نے بتایا کہ دیدارحسین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس کا نام پوچھا گیا جس سے اس کی مسلم شناخت ظاہر ہوئی۔ لوگوں نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی سدیپ رائے برمن اور ٹیپرا موتھا لیڈر شاہ عالم احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والوں میں شامل تھے۔ شاہ عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اب تک سوائے ایف آئی آر کے اندراج کے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں سے متعلق دیگر معاملات کا بھی یہی حال ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button