بھارت

"بالآخر سچائی ہی غالب آئیگی، انشا اللہ، ہم کامیاب ہوں گے”،ضمانت مسترد ہونے کے بعد شرجیل امام کابیان

نئی دلی:
2020دلی فسادات کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد جواہر نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ لیڈر شرجیل امام نے کہاہے کہ وہ اس کیس کے بارے میں پرامید ہیں اور "بالآخر سچائی ہی غالب آئے گی”۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شرجیل امام نے اپنے بھائی مزمل امام کے ذریعے شیئر کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں،سپریم کورٹ کی طرف سے دیگر پانچ افراد کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، تاہم انھوں نے اتنے عرصے سے انکے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی مذمت کی۔شرجیل نے کہا،کہ انہیں پختہ یقین ہے کہ عمرخالد اور انہیں بھارت کی حالیہ تاریخ میں سب سے اہم عوامی احتجاج کو منظم کرنے اور اس کی سربراہی کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں منظم احتجاج کو مجرم قرار دیاگیاہے اور رکاوٹ کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں صرف اپنی بوڑھی والدہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کی فکر ہے۔انہوں نے کہاکہ انشا اللہ، ہم کامیاب ہوں گے۔ تب تک، میں اپنے فکری اور علمی سفر کو آگے بڑھا رہا ہوں۔انھوں نے اپنی پوسٹ میں ایک شعر بھی لکھا، "دل نا امید تو نہیں نا کام ہی تو ہے، لمبی ہے غم کی مگر شام ہی تو ہے”۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کو جے این یو کے اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستین مسترد کر دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button