پاکستان

مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈمارشل

لاہور:
چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ان خیالات کا اظہار لاہور گیریژن کے دورے کے دوران کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ پیشہ ورانہ مہارت، یکسوئی اور عزم کے ساتھ ہمہ جہت چیلنجز کا مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے پاک فوج کے بنیادی مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ساتھ ہی اعلی معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔دورے کے دوران انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت میں اضافے کے لیے کئے گئے اہم اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس موقع پر ایک خصوصی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مشق مستقبل کے متحرک میدانِ جنگ سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاک فوج کی جدت اور موافقت پر مبنی حکمتِ عملی کی عکاس تھی۔انہوں نے فوجی جوانوں کے لیے فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جسمانی فٹنس، حوصلے اور مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سیدعاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا اور جدید سہولیات سے آراستہ اس معیاری طبی مرکز کے قیام پر طبی عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس سے قبل لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر لاہور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button