مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، حریت کانفرنس

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ ببھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ علاقے میں جمہوریت کا ڈرامہ رچا رہی ہے جبکہ اس نے کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اقوام متحد ہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رقم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں رچائے جانے والے انتخابات حق خودارادیت یا رائے شماری کا ہرگز نعم البدل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔
انہوںنے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے خلاف بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے جمہوری، سیاسی اور معاشی حقوق کو منظم طریقے سے چھین لیا گیا ہے جب کہ انکی زمینیں، مکانات اور دیگر جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں ۔انہوںنے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری نوآبادیاتی بھارتی اقدام کا نوٹس لے اور بھارتی قیادت پر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button