مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت ،کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے پہلے سے شدید مشکلات کے شکار کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی قابض فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔سیکورٹی کے نام پر سرینگر جموں ہائی وے پر بھی اضافی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس سے کشمیریوں کامعمولات زندگی درہم برہم اور مقبوضہ علاقے میں خو ف و دہشت کا ماحول قائم ہو گیاہے ۔ سرینگر اوردیگر علاقوں میں عوامی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔شہری علاقوں بالخصوص سرینگر اور جموں میں اہم مقامات پر گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈرونز اور ہائی ریزولوشن سی سی ٹی وی کیمروںکے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت اور اہم مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے ۔سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم اور جموں کے ایم اے اسٹیڈیم جہاں 26جنوری کی سرکاری تقاریب منعقد ہوں گی کے گرد بھارتی فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی جہاں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد ہوں گی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ہر سال بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سخت پابندیوں اورفوجیوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کی وجہ سے کشمیریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button