مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کا کولگام میں معروف آزادی پسند کارکن لطیف بٹ کو شہید کر نے کا دعویٰ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں معروف آزادی پسند کارکن محمد لطیف بٹ کوشہید کر نے کا دعویٰ کیاہے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایاکہ بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں نے محمد لطیف کو ضلع کے علاقے زنگل پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا ۔
اس سے قبل پیر کے روز بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے لارو میں ایک نوجوان عمر نثار ڈار کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔
واضح رہے ضلع کولگام میں گزشتہ آٹھ روز سے بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button