آگرہ : ہندوتواغنڈوں کی تاج محل میں بھگوا پرچم لہرانے کی کوشش
آگرہ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہند و توا غنڈوں نے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل میں بھگوا پرچم لہرانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے یہ کوشش ناکام بنادی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہفتے کے رو ز تاج محل میں مغل بادشاہ شاہجہان کے عرض کے آخری دن ”اکھل بھارت ہندومہاسبھا” کے کارکن 21میٹر لمبا بھگوا پرچم لیے تاج محل کی طرف آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں پرانی منڈی چوراہے پر روک لیا۔ عرس کے آخری روز چادر پوشی کی رسم ادا کی جاتی ہے اوراکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ تاج محل میں بھگواپرچم لہرائیں گے ۔ یہ بات پولیس کے علم میں تھی لہذا وہ پہلے سے تیار تھی اور اس نے پرچم تاج محل پہنچنے سے پہلے ہی اپنے قبضے میںلیا۔
ہندو توا کارکن آدھے گھنٹے تک پولیس کے ساتھ گتھم گھتارہے لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیاجس کے بعد وہ ایک قریبی مندرکی طرف چلے گئے ۔ ہندوتوا تنظیم تاج محل کو تیجو مہالیہ مندر قرار دیتی ہے۔






